Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول




 افسانہ  افسانہ نگاروں کی فہرست
ہمیں ساتھ رہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انعام الحق   { متفرق }
ذندگی میں ایسا موڑ آئے گا یہ تو کبھی بھی سوچا نہ تھا کہ ہنستی بستی بے فکری میں گزرنےوالی ذندگی سوالیہ نشان بن کر سامنے آ کھڑی ہو گی۔ ایک عجیب سی بےچینی اور بے کلی نے گھیر رکھا ہے۔ بے نام سے وسوسے اور اندیشے سر اٹھا رہے ہیں۔ یوں لگ رہا کہ میرے جسم کا کوئی حصہ میرے تن سے جدا ہو رہا ہے۔ آنکھیں ہیں کہ بھر بھر آ رہی ہیں جسم بے جان سا ہوا پڑا ہے۔ کسی کام میں بھی دل نہیں لگ رہا ہے۔ ذہن میں بار بار ایک ہی سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا واقعی ایسا ہو گا؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو آگے کیا ہو گا ایک بڑا سوالیہ نشان سر اٹھائے کھڑا ہے مگر کچھ سجھائی نہیں دے رہا۔

سوچوں کے دھارے جانے کہاں کہاں بہے جا رہے ہیں۔ کبھی ماں کا مشفق چہرہ تو کبھی باپ کے بغیر بڑے بھائی کے سائے میں گزارے دن، کبھی بھابھی کی آنکھوں میں چھپی شرارت تو کبھی بہنوں کی شوخیاں، کبھی چھوٹے بھائیوں کے ہونٹوں کی معنی خیز مسکراہٹ تو کبھی چھوٹی چھوٹی ننھی منی سی غموں سے آزاد ہر طرف خوشیاں بکھیرنے والی تتلیوں جیسی نیا اور مونا۔

میرے دماغ کی پردہ سکرین پر کئی خوبصورت لمحات کے جھماکے ہو رہے ہیں۔ اور میں ماضی کے دھندلکوں میں گم ہوتا جا رہا ہوں۔ گزرے دنوں کی خوشگوار یادوں کو سوچنے بیٹھو تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب بنا آہٹ پیدا کیے ایک میٹھی سی مسکراہٹ ہونٹوں پر براجمان ہوجاتی ہے۔ سوچوں کی گلیوں میں گھومتے گھماتے بچپن میں کب جا نکلا پتہ ہی نہ چلا ایک دم قہقہے کی آواز پر سر اٹھایا تو دیکھا کہ رابی کوئی لطیفہ سنا رہی ہے چاند، ٹونو اور میں لطیفے کے حصے بخرے کرنے میں مشغول ہیں۔ وقت کتنی تیزی سے گزرا پتہ ہی نہ چلا آج ذرا رک کر پیچھے نظر دوڑائی تو اندازہ ہوا کہ کس کس طوفان اور مشکل سے گزر کر ہم سب یہاں پہنچے ہیں۔ اتنی مشکلوں میں سے بچ نکلنا شاید اتنا آسان نہ ہوتا اگر ایک دوسرے کا ساتھ اور اللہ کی مدد شامل حال نہ ہوتی۔
یوں لگتا ہے جیسے کہ ابھی کل ہی کی بات ہے۔ بھیا کی شادی ہے ہر کوئی بہت خوش ہے اوربھلا خوش کیوں نہ ہو گھر کی پہلی شادی ہے اور آنے والی بھابھی سے سبھی کی دوستی اتنی ہے کہ ہر کوئی دعویدار ہے کہ بس وہ ہو گا اور رابی۔ایک طرف بہنیں اپنے پلان بنا رہی ہیں تو دوسری طرف بھائی لوگ الگ منصوبہ سازی میں مصروف۔ ہر طرف ایک گہما گہمی اور خوشیوں کا ساماں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وقت نے سالوں کا سفر لمحوں میں طے کر لیا پہلے نایاب اور پھر ہر وقت مسکراتی مومنا۔۔۔۔۔۔


وہ تمام اجزاء اور جزبات موجود جو ایک مکان کو گھر بنانے کے لیے چاہیے ہوتے ہیں۔ ایک ایسا گھر جس میں زندگی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ گنگنا رہی ہو۔ کون ہے جو ذندگی کے ان خوبصورت سُروں پر سر دُھننا نہ چاہے گا؟ مگر بہت سے ایسے بھی ہیں جو دوسروں کو نغمہ ذندگانی سے لطف اندوذ ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ کسی کا ساتھ ساتھ رہنا ان کو تکلیف دیتا ہے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس ساتھ کو کسی طرح ختم کردیں۔ غلط فہمیاں پیدا کر کے یا کسی اور طریقے سے۔ شاید یہی ہمارے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ کوئی ہے جس کی نظراس گھر کو کھا رہی ہے اور دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہنسنے اور رونے والے آج اچانک یہاں الگ ہونے کی باتیں کرنے لگے ہیں ۔ اور میں ابھی تک یہ نہیں سمجھ پا رہا کہ ایسے کون سے ساختہ یا خودساختہ نہ حل ہونے والے مسائل ہیں جن کو بنیاد بنا کر بٹوارے کی سرگوشیاں گردش کرنے لگیں ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے بیٹھ کر بھی تو کوئی بات کی جا سکتی ہے؟ اگر کسی کو دوسرے سے شکایت ہے تو چپ کیوں ہے اپنے دل کی بات کر کے اپنا دل صاف کیوں نہیں کر رہا۔ کیا یہ تو نہیں کہ بہت سی باتیں کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہوں؟ کیا نادانستگی میں ہم گھر کو مکان بنانے تو نہیں جا رہے؟ ان گنت سوالوں کے ناگ میرے آگے پھن پھیلائے کھڑے ہیں مگر میں صرف ایک بات جانتا ہوں کہ حالات کچھ بھی ہوں ہمیں ساتھ رہنا ہے۔




اس مصنف کے مزید افسانے پڑھنے کے لئے کلک کریں
  • ہمیں ساتھ رہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انعام الحق
  • قاضی نصیر عالم
  • حبیب اکرم
  • متفرق
  • طارق کلیم
  • اشفاق احمد
  • بانو قدسیہ
  • خادم حسین مجاہد
  • پطرس بخاری
  • ممتاز مفتی
  • وائس آف امریکہ


  • Email This Page
    Your Feedback
    © 2010 Friends Media . All Rights Reserved.