Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول




 شاعری  شعراء کی فہرست
کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا (رانا سعید دوشی)  { متفرق }
کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا
میں کم شناس مروت میں مارا جاؤں گا

میں مارا جاؤں گا پہلے کسی فسانے میں
پھراس کے بعد حقیقت میں مارا جاؤں گا

میں ورغلایا ہوا لڑرہا ہوں اپنے خلاف
میں اپنے شوق شہادت میں مارا جاؤں گا

مجھے بتایا ہوا ہے میری چھٹی حس نے
میں اپنے عہد خلافت میں مارا جاؤں گا

میرا یہ خون میرے دوستوں کے سر ہوگا
میں دوستوں کی حراست میں مارا جاؤں گا

میں چپ رہا تو مجھے ماردے کا میرا ضمیر
گواہی دی تو عدالت میں مارا جاؤں گا

بس ایک صلح کی صورت میں جان بخشی ہے
کسی بھی دوسری صورت میں مارا جاؤں گا

اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
  • کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا (رانا سعید دوشی)
  • نعت (عاطف مرزا)
  • نعت (جسٹس رانا بھگوان داس)
  • کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا ترا خیال بھی (پروین شاکر)
  • غزل (علمدار حسین)
  • نو مارچ ۲۰۰۸ (احفاظ الرحمٰن)
  • معمول (عاطف خالد بٹ)
  • ٹیررازم (عاطف خالد بٹ)
  • یہ عظمت باطل دھوکہ ہے
  • سیلاب (حبیب اکرم)
  • متفرق
  • قاسم شاہ
  • طارق کلیم
  • عثمان جامعی
  • افتخار عارف
  • ناصر کاظمی
  • عبیر ابو زری
  • وصی شاہ
  • ولی دکنی
  • پرتو روحیلہ
  • بیدل حیدری
  • احمد فراز
  • فیض احمد فیض
  • حبیب جالب
  • علامہ اقبال
  • چراغ حسن حسرت
  • حفیظ جالندھری
  • اسد اللہ خان غالب
  • منیر نیازی
  • اختر شیرانی
  • پروین شاکر
  • قتیل شفائی
  • امجد اسلام امجد


  • Email This Page
    Your Feedback
    © 2010 Friends Media . All Rights Reserved.