Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول




 شاعری  شعراء کی فہرست
آخری دیا ہو تم   { عثمان جامعی }
چار سو ہے تیرگی، آخری دیا ہو تم
عہد بے خروش کا پہلا واقعہ ہو تم
جابروں کے واسطے دور ابتلاء ہو تم
تخت شاہ کے لیے کوئی زلزلہ ہو تم
جرآتوں کی ابتدا، اختتام شہریار
افتخار، افتخار، افتخار، افتخار

دہشتوں کے عہد میں، وحشتوں کے دور میں
بے لگام جبر کی ہیبتوں کے دور میں
ظلم پر خموشیوں کی ساعتوں کے دور میں
بہ شرف رہے ہو تم، ذلتوں کے دور میں
سر پٹک کے رہ گیا، جابروں کا اختیار

دم بخود سے رہ گئیں، ساری لن ترانیاں
پل میں خاک ہو گئیں، ان کے پھنے خانیاں
بے نقاب ہو گئیں، جبر کی نشانیاں
شرم سار ہو گئیں، ضبط کی کہانیاں
اک نفی کی چوٹ سے بت گرادیے ہزار

تم نے شہ کا غرور خاک میں ملا دیا
ظلمتوں میں نور کا راستہ دکھا دیا
ایک سیہ لبادے کو یوں علم بنا دیا
چیتھڑوں میں وردیوں کے خوف کو اڑا دیا
تم ہو عدل کا وقار، بے کسوں کا اعتبار
افتخار، افتخار، افتخار، افتخار

اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
  • آخری دیا ہو تم
  • آسودہ ڈر کی چادر
  • کون ہوتے ہو تم؟
  • خود فریبی
  • متفرق
  • قاسم شاہ
  • طارق کلیم
  • عثمان جامعی
  • افتخار عارف
  • ناصر کاظمی
  • عبیر ابو زری
  • وصی شاہ
  • ولی دکنی
  • پرتو روحیلہ
  • بیدل حیدری
  • احمد فراز
  • فیض احمد فیض
  • حبیب جالب
  • علامہ اقبال
  • چراغ حسن حسرت
  • حفیظ جالندھری
  • اسد اللہ خان غالب
  • منیر نیازی
  • اختر شیرانی
  • پروین شاکر
  • قتیل شفائی
  • امجد اسلام امجد


  • Email This Page
    Your Feedback
    © 2010 Friends Media . All Rights Reserved.