Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول




 شاعری  شعراء کی فہرست
آسودہ ڈر کی چادر  { عثمان جامعی }
سڑکوں پر بے مصرف پھر کر
کئی گھنٹے ڈھابوں پہ بتا کے
چائے پی کر دھواں اڑاکے
بہت سے لا یعنی باتوں میں
وقت گنوا کے
بیسیوں بار سنائے جانے والے سارے
قصے سن کر اور دہراکے
رات کے پونے تین بجے میں گھر لوٹا ہوں
دروازے پر دستک دے کر سوچ رہا ہوں
ابھی، بس ایک پل میں دہلیز کی اس جانب سے
غصے اور تشویش سے لرزاں ایک آواز سنائی دےگی
’کیا یہ وقت ہے گھر آنے کا؟‘
اور پھر دھڑ سے کھلتے، بھڑ سے بند ہوتے
دروازے کی، میں
ہم آہنگ آواز سنوں گا
’’کہاں تھے اب تک، شرم نہیں آتی ہے تم کو‘
اب جو اتنی دیر سے لوٹے
تو دروازہ نہیں کھلے گا‘‘
اور جب میں نظروں کو جھکائے، شرمندہ سا
اک آسودہ سے ڈر کی چادر میں لپٹا اپنے کمرے
میں پہنچوں گا
تو پتھر بننے کو کوشاں، پھول سا لہجہ
سناٹے میں پھر گونجے گا
’’کھانا کھایا؟‘‘
کھٹ، چر چر چر
دھیرے سے کھلتا دروازہ میرے خیال کا بنتا
جالا توڑ گیا ہے
ٹوٹا ہے ایک روشن ہالہ، مجھ کو اندھیارے میں تنہا
چھوڑگیا ہے




اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
  • آخری دیا ہو تم
  • آسودہ ڈر کی چادر
  • کون ہوتے ہو تم؟
  • خود فریبی
  • متفرق
  • قاسم شاہ
  • طارق کلیم
  • عثمان جامعی
  • افتخار عارف
  • ناصر کاظمی
  • عبیر ابو زری
  • وصی شاہ
  • ولی دکنی
  • پرتو روحیلہ
  • بیدل حیدری
  • احمد فراز
  • فیض احمد فیض
  • حبیب جالب
  • علامہ اقبال
  • چراغ حسن حسرت
  • حفیظ جالندھری
  • اسد اللہ خان غالب
  • منیر نیازی
  • اختر شیرانی
  • پروین شاکر
  • قتیل شفائی
  • امجد اسلام امجد


  • Email This Page
    Your Feedback
    © 2010 Friends Media . All Rights Reserved.