Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول




 شاعری  شعراء کی فہرست
کون ہوتے ہو تم؟  { عثمان جامعی }
تم کہ جمہور کی لائی سرکار ہو
کوئی بھگوان ہو، کوئی اوتار ہو
کس بناءپر قبیلے کے سردار ہو
کون ہوتے ہو تم

ہم کو طرز دیانت سکھانے چلے
حفظِ دین ووطن کے بہانے چلے
جانتے ہیں دیانت کے شہکار ہو
کون ہوتے ہو تم

ملک لڑمر کے تم نے بنایا ہے کیا؟
ساتھ دلہن کے تحفے میں پایا ہے کیا؟
یا رعیت ہیں ہم تم زمیں دار ہو؟
کون ہوتے ہو تم

کس لیے ہے سیاست پہ نظرِ کرم
ڈھالتے ہو ، کبھی توڑتے ہو صنم
آزرِ وقت ہو، ایک آزار ہو
کون ہوتے ہو تم

انگلیوں پر نچاتے ہو دستور کو
ہائے بے کس کو، بے بس کو، مجبور کو
عہدِ رفتہ کے تم قیصرو زار ہو
کون ہوتے ہو تم

انتظامات کی شیخیاں، الاماں
اختیارات کی کنجیاں، الاماں
عقلِ کُل، علم ودانش کا کہسار ہو
کون ہوتے ہو تم

دشمنوں پہ کرم سورما کس لیے
ہم نہتوں سے جنگ آزما کس لیے
کس لیے ہم سے سرگرمِ پیکار ہو
کون ہوتے ہوتم

چاہتے ہو ریاست تمھیں بخش دیں
کس لیے اپنی قسمت تمھیں بخش دیں
سچ کہو اس عطا کے سزاوار ہو
کون ہوتے ہو تم


اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
  • آخری دیا ہو تم
  • آسودہ ڈر کی چادر
  • کون ہوتے ہو تم؟
  • خود فریبی
  • متفرق
  • قاسم شاہ
  • طارق کلیم
  • عثمان جامعی
  • افتخار عارف
  • ناصر کاظمی
  • عبیر ابو زری
  • وصی شاہ
  • ولی دکنی
  • پرتو روحیلہ
  • بیدل حیدری
  • احمد فراز
  • فیض احمد فیض
  • حبیب جالب
  • علامہ اقبال
  • چراغ حسن حسرت
  • حفیظ جالندھری
  • اسد اللہ خان غالب
  • منیر نیازی
  • اختر شیرانی
  • پروین شاکر
  • قتیل شفائی
  • امجد اسلام امجد


  • Email This Page
    Your Feedback
    © 2010 Friends Media . All Rights Reserved.