Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول




 شاعری  شعراء کی فہرست
گئے دنوں کا سراغ لے کر   { ناصر کاظمی }

گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ

بس ایک موتی سی چھب دکھا کر بس ایک میٹھی سی دھن سنا کر
ستارئہ شام بن کے آیا برنگِ خوابِ سحر گیا وہ

خوشی کی رُت ہو کہ غم کا موسم نظر اسے ڈھونڈتی ہے ہر دم
وہ بوئے گل تھا کہ نغمہ جاں مرے تو دل میں اتر گیا وہ

نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا نہ فرصتوں کی اداس برکھا
یونہی ذرا سی کسک ہے دل میں جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ

کچھ اب سنبھلنے لگی ہے جاں بھی بدل چلا دورِ آسماں بھی
جو رات بھاری تھی ٹل گئی ہے جو دن کڑا تھا گزر گیا وہ

بس ایک منزل ہے بوالہوس کی ہزاروں رستے ہیں اہل دل کے
یہی تو ہے فرق مجھ میں اس میں، گزر گیا میں ٹھہر گیا وہ

شکستہ پا راہ میں کھڑا ہوں، گئے دنوں کو بلا رہا ہوں
جو قافلہ میرا ہمسفر تھا، مثالِ گردِ سفر گیا وہ

مرا تو خوں ہو گیا ہے پانی ستمگروں کی پلک نہ بھیگی
جو نالہ اٹھا تھا رات دل سے نہ جانے کیوں بے اثر گیا وہ

وہ میکدے کو جگانے والا وہ رات کی نیند اڑانے والا
یہ آج کیا اس کے جی میں آئی کہ شام ہوتے ہی گھر گیا وہ

وہ ہجر کی رات کا ستارہ وہ ہم نفس ہم سخن ہمارا
سدا رہے اس کا نام پیارا سنا ہے کل رات مر گیا وہ

وہ جس کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر سفر کیا تو نے منزلوں کا
تری گلی سے نہ جانے کیوں آج سر جھکائے گزر گیا وہ

وہ رات کا بے نوا مسافر، وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصر
تری گلی تک تو ہم نے دیکھا تھا پھر نہ جانے کدھر گیا وہ

اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
  • گئے دنوں کا سراغ لے کر
  • کارواں سست راہبر خاموش
  • غزل
  • متفرق
  • قاسم شاہ
  • طارق کلیم
  • عثمان جامعی
  • افتخار عارف
  • ناصر کاظمی
  • عبیر ابو زری
  • وصی شاہ
  • ولی دکنی
  • پرتو روحیلہ
  • بیدل حیدری
  • احمد فراز
  • فیض احمد فیض
  • حبیب جالب
  • علامہ اقبال
  • چراغ حسن حسرت
  • حفیظ جالندھری
  • اسد اللہ خان غالب
  • منیر نیازی
  • اختر شیرانی
  • پروین شاکر
  • قتیل شفائی
  • امجد اسلام امجد


  • Email This Page
    Your Feedback
    © 2010 Friends Media . All Rights Reserved.