Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول




 شاعری  شعراء کی فہرست
رويا ہوں تيري ياد ميں دن رات مسلسل  { عبیر ابو زری }
رويا ہوں تيري ياد ميں دن رات مسلسل
ايسے کبھي ہوتي نہيں برسات مسلسل

کانٹے کي طرح ہوں ميں رقيبوں کي نظر ميں
رہتے ہيں مري گھات ميں چھ سات مسلسل

چہرے کو نئے ڈھب سے سجاتے ہيں وہ ہر روز
بنتے ہيں مري موت کے آلات مسلسل

اجلاس کا عنوان ہے اخلاص و مروت
بدخواني ميں مصروف ہيں حضرات مسلسل

ہم نے تو کوئي چيز بھي ايجاد نہيں کي
آتے ہيں نظر ان کے کمالات مسلسل

کرتے ہيں مساوات کي تبليغ وہ جوں جوں
بڑھتے ہي چلے جاتے ہيں طبقات مسلسل

ہر روز کسي شہر ميں ہوتے ہيں دھماکے
رہتي ہے مرے ديس ميں شب رات مسلسل

ملائوں نے اسلام کے ٹکرات کئے ہيں
مسئلات سے پھيلاتے ہيں نفرات مسلسل

پيتے نہيں، بنتي ہے تو پھر جاتي کہاں ہے؟
يہ ذہن ميں اٹھتے ہيں سوالات مسلسل

امراء کے موافق ہے فضا ديس مرے کے
کٹتے ہيں جہاں عيش ميں لمحات مسلسل

اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
  • رويا ہوں تيري ياد ميں دن رات مسلسل
  • بہت دبلي بہت ہي پتلي حياتي ہوتي جاتي ہے
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھي ہيں
  • متفرق
  • قاسم شاہ
  • طارق کلیم
  • عثمان جامعی
  • افتخار عارف
  • ناصر کاظمی
  • عبیر ابو زری
  • وصی شاہ
  • ولی دکنی
  • پرتو روحیلہ
  • بیدل حیدری
  • احمد فراز
  • فیض احمد فیض
  • حبیب جالب
  • علامہ اقبال
  • چراغ حسن حسرت
  • حفیظ جالندھری
  • اسد اللہ خان غالب
  • منیر نیازی
  • اختر شیرانی
  • پروین شاکر
  • قتیل شفائی
  • امجد اسلام امجد


  • Email This Page
    Your Feedback
    © 2010 Friends Media . All Rights Reserved.