دیوانِ غالب { اسد اللہ خان غالب } نقش، فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا
کاو کاو سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ
صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا
جذبہء بے اختیار شوق دیکھا چاہیے
سینہء شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے، بچھائے
مدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
بس کہ ہوں غالب! اسیری میں آتیش زیر پا
موئے آتش دیدہ، ہے حلقہ مری زنجیر کا
*********
جراحت تحفہء الماس ارمُغان، داغ جگر ہدیہ
مبارک باد، اسد! غمخوار جان درد مند آیا
**********
دل مرا سوز نہاں سے بے محابا جل گیا
آتش خاموش کے مانند گویا جل گیا
دل میں ذوق وصل و یاد یار تک باقی نہیں
آگ اس گھر میں لگی ایسی کہ جوتھا، جل گیا
میں عدم سے بھی پرے ہوں، ورنہ غافل! بارہا
میری آہِ آتشیں سے بال عنقا جل گیا
عرض کیجے جوہر اندیشہ کہ گرمی کہاں
کچھ خیال آیا تھا وحشت کا کہ صحرا جل گا
دل نہیں تجھ کو دکھاتا ورنہ داغوں کی بہار
اس چراغاں کا، کروں کیا، کارفرما جل گیا
میں ہوں اور افسردگی کی آرزو غالب، کہ دل
دیکھ کر طرز تباکِ اہل دنیا جل گیا
*************
کہتے ہو، نہ دینگے ہم، دل اگر پڑا پایا
دل کہاں کہ گُم کیجے، ہم نے مدعا پایا
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا
درد کی دوا پائی، دردِ بے دوا پایا
دوست دار دشمن ہے، اعتماد دل معلوم
آہ بے اثر دیکھی، نالہ نارسا پایا
سادگی و پرکاری، بیخودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرات آزما پایا
غنچہ پھر لگا کھلنے، آج ہم نے اپنا دل
خوں کیا ہوا دیکھا، گم کیا ہوا پایا
حال دل نہیں معلوم لیکن اس قدر یعنی
ہم نے بارہا ڈھونڈا تم نے بارہا پایا
شور پند ناصح نے زخم پر نمک چھڑکا
آپ سے کوئی پوچھے، تم نے کیا مزا پایا؟
اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
دو شعر غزلیات دیوانِ غالب
|
متفرق قاسم شاہ طارق کلیم عثمان جامعی افتخار عارف ناصر کاظمی عبیر ابو زری وصی شاہ ولی دکنی پرتو روحیلہ بیدل حیدری احمد فراز فیض احمد فیض حبیب جالب علامہ اقبال چراغ حسن حسرت حفیظ جالندھری اسد اللہ خان غالب منیر نیازی اختر شیرانی پروین شاکر قتیل شفائی امجد اسلام امجد
|