یا سمیع یا بصیر { امجد اسلام امجد }
ہجوم غم سے جس دم آدمی گھبرا سا جاتا ہے
تو ایسے میں
اسے آواز پر قابو نہیں رہتا
وہ اتنے زور سے فریاد کرتا ، چیختا اور بلبلاتا ہے
کہ جیسے وہ زمیں پر اور خدا ہو آسمانوں میں
مگر ایسا بھی ہوتا ہے
کہ اس کی چیخ کی آواز کے رکنے سے پہلے ہی
خدا کچھ اس قدر نزدیک سے سے اور اس قدر
رحمت بھری مسکان سے اس کو تھپکتا اوراس کی بات سنتا ہے
کہ فریادی کو اپنی چیخ کی شدت
صدا کی بے یقینی پر ندامت ہونے لگتی ہے
اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
یا سمیع یا بصیر
|
متفرق قاسم شاہ طارق کلیم عثمان جامعی افتخار عارف ناصر کاظمی عبیر ابو زری وصی شاہ ولی دکنی پرتو روحیلہ بیدل حیدری احمد فراز فیض احمد فیض حبیب جالب علامہ اقبال چراغ حسن حسرت حفیظ جالندھری اسد اللہ خان غالب منیر نیازی اختر شیرانی پروین شاکر قتیل شفائی امجد اسلام امجد
|