اردو ادب
کالم
خبریں
صفحہ اول
شاعری
شعراء کی فہرست
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا ترا خیال بھی (پروین شاکر) { متفرق }
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا ترا خیال بھی
دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی
چاند بھی عین چیت کا، اس پہ ترا جمال بھی
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو ایسے دیکھتا
ایک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ و سال بھی
دل تو چمک سکے گا کیا، پھر بھی تراش کے دیکھ لیں
شیشہ گراں شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی
اس کو نہ پا سکے تھے جب دل کا عجیب حال تھا
اب جو پلٹ کے دیکھئے بات تھی کچھ محال بھی
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا، بھول گیا سوال بھی
اس کی سخن طرازیاں میرے لئے ڈھال تھیں
اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنے غموں کا حال بھی
گاہ قریبِ شاہ رگ، گاہ بعیدِ وہم و خواب
اس کی رفاقتوں میں رات، ہجر بھی وصال بھی
اس کے ہی بازوﺅں میں اور اس کو ہی سوچتے رہے
جسم کی خواہشوں پہ تھے روح کے اور جال بھی
اس شاعر کی مزید شاعری پڑھنے کے لئے کلک کریں
کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا (رانا سعید دوشی)
نعت (عاطف مرزا)
نعت (جسٹس رانا بھگوان داس)
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا ترا خیال بھی (پروین شاکر)
غزل (علمدار حسین)
نو مارچ ۲۰۰۸ (احفاظ الرحمٰن)
معمول (عاطف خالد بٹ)
ٹیررازم (عاطف خالد بٹ)
یہ عظمت باطل دھوکہ ہے
سیلاب (حبیب اکرم)
متفرق
قاسم شاہ
طارق کلیم
عثمان جامعی
افتخار عارف
ناصر کاظمی
عبیر ابو زری
وصی شاہ
ولی دکنی
پرتو روحیلہ
بیدل حیدری
احمد فراز
فیض احمد فیض
حبیب جالب
علامہ اقبال
چراغ حسن حسرت
حفیظ جالندھری
اسد اللہ خان غالب
منیر نیازی
اختر شیرانی
پروین شاکر
قتیل شفائی
امجد اسلام امجد
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.