Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  




یورینیم باہر بھیجنے کے معاملے پر حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے، ایران

| More

میونخ ... ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے کہا ہے کہ جوہری ایندھن میں تبدیلی کیلئے کم افزودہ یورینیم بیرون ملک بھیجنے کے بارے میں حتمی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں آج عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری پروگرام پر مختلف فریقوں سے ہونے والی بات چیت میں کم افزودہ یورینیم بیرون ملک بھیجنے کیلئے موافق ماحول پیدا کرنے میں کامیابی ہوئی ہے اس میں مزیدپیشرفت بہت جلد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے نتیجے میں جو ماحول بنا ہے اس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ جوہری ایندھن میں تبدیلی کیلئے کم افزودہ یورینیم کو ایران سے باہر بھیجنے پر ایسا حتمی معاہدہ ممکن ہو سکے گاجو تمام فریقوں کیلئے قابل قبول ہو۔ متقی نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں آج عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔


6 فروری, 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.