Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  




عراق: دھماکے، چالیس جاں بحق

| More

بغداد: عراق میں شہدا کربلا کے چہلم کے موقعے پر عزاداران کے جلوس پر خودکش حملوں میں چالیس افراد جاں بحق اور ستر سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق عزاداران عراقی دارالحکومت سے تاریخی شہر کربلا کی جانب جا رہے تھے کہ اس موقعے پر ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو جلوس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے کے نتیجے میں انتالیس افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق خودکش حملے کے کچھ دیر بعد مذکورہ علاقے میں دو مارٹر گولے بھی گرے ۔ دوسرا دھماکا بغداد میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں عزاداران کی ایک بس کو شدید نقصان پہنچا ، واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

6 فروری, 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.