Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  

پاکستان




ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

| More

اسلام آباد : ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،کراچی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، تربت کے دریائے کیچ میں طغیانی سے متعدد افراد پھنس گئے ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح علی الصبح ہلکی بارش رکارڈ کی گئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے ،جبکہ آج شہر میں موسم ابرآلود رہے گا۔ اندرون سندھ نوشہرو فیروز، سکھر اور دیگر شہروں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں راولپنڈی ، بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ صوبہ سرحد کے شہروں لکی مروت، بنوں اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی۔بلوچستان کے شہروں نوشکی،چمن،تربت میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

تربت میں شدید بارش کے باعث دریائے کیچ میں طغیانی کے باعث متعدد افراد پھنس گئے جبکہ زلزلے سے متاثرہ افراد کے خیموں میں پانی داخل ہوگیا جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ بارش کے ساتھ ملک کے کچھ حصوں میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

8 فروری, 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.