رانچی: بھارت کی چار ریاستوں میں ماوٴ باغیوں کی اپیل پر تین روزہ شٹر ڈاوٴن ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔ماؤ باغیوں نے آپریشن گرین ہنٹ کے خلاف بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ ،بہار، اونسا اور مغربی بنگال میں ہڑتال کی کال دی تھی۔
ہڑتال کے پہلے روز ہی متعدد ٹرینوں کو منسوخ اور ٹرانسپورٹ سروس کو بند کردیا گیا جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باعث انہیں مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔جھاڑکھنڈ میں ہڑتال کا سب سے زیادہ اثر دیکھا جارہا ہے اور متعدد علاقے پوری طرح بند ہیں۔
8 فروری, 2010
|