Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  

دنیا




یوکرائن انتخابات میں یانوکووچ کی ’جیت‘

| More

یوکرائن میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کیے جانے والے ایگزٹ پولز کے مطابق روس نواز حزبِ اختلاف کے رہنما وکٹر یانوکووچ فاتح قرار پائے ہیں۔

یانوکووچ کو اپنی حریف وزیرِ اعظم یولیا ٹموشنکو پر بہت محدود برتری حاصل ہے۔

یانوکووچ نے یولیا ٹموشنکو کو چیلنج کیا ہے کہ وہ استعفیٰ دے دیں لیکن انہوں نے ہار تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

نیشنل ایگزٹ پول کے مطابق یانوکووچ نے 48.7 فیصد جبکہ یولیا ٹموشنکو نے 45.5 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اگر حزبِ اختلاف کے رہنما کی جیت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ایک حیران کن بات ہو گی کیونکہ انہیں پانچ سال پہلے ’نارنجی انقلاب‘ کے ذریعے اقتدار سے الگ کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح 59 سالہ وکٹر یانوکووچ کے اقتدار میں دوبارہ آنے سے یوکرائن کی خارجہ پالیسی بھی زیادہ روس نواز ہو جائے گی۔

یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں بی بی سی کے نامہ نگار رچرڈ گالپن کہتے ہیں کہ یانوکووچ کی جیت سے یہ بھی ثابت ہو گا کہ مغرب نواز ’نارنجی انقلاب‘ کے رہنما اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں اور عوام اس وجہ سے کافی فریب نظری کا شکار ہیں۔

یانوکووچ سنہ 2004 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی امیدوار تھے جس میں ان کے حق میں دھاندلی کی گئی تھی۔

تاہم بعد میں یولیا ٹموشنکو کی سربراہی میں ہونے والے زبردست مظاہروں کی وجہ سے انہیں اقتدار سے الگ ہونا پڑا اور یولیا نے بطور وزیرِ اعظم اور وکٹر یشچنکو نے بطور صدر اقتدار سنبھال لیا۔

یشچنکو گزشتہ ماہ انتخابات کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا گئے تھے۔

8 فروری, 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.