Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  

پاکستان




شیخ رشید کے انتخابی دفتر پر حملہ، چار ہلاک

| More

سابق وزیر اطلاعات و سابق وزیر ریلوے ، عوامی نیشنل لیگ کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن سے امیدوار شیخ رشید احمد کے انتخابی دفتر پر حملے سے چار افراد گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شیخ رشید احمد اس موقعے پر بھگدڑ مچنے سے گر گئے اور ان کے پاؤں میں چوٹ آئی۔

آج شام ساڑھے چھے بجے کے قریب چند افراد نے راولپنڈی میں خیابان سرسید پر واقع اس انتخابی دفتر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے چار افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملے کے وقت شیخ رشید احمد بھی دفتر میں موجود تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے چار افراد تھے اور حملے کا ہدف شیخ رشید احمد ہی تھے۔

شیخ رشید احمد نے ایک طویل قانونی جنگ کے ذریعے اس حلقے میں انتخابات کو یقینی بنایا۔ انہوں نے یہ قانونی جنگ حکومت پنجاب کے خلاف لڑی تھی، کیونکہ حکومت پنجاب نے امن و امان کی مخدوش صورتحال کی بنیاد پر پنجاب میں ضمنی انتخابات نہ کروانے کا اعلان کیا تھا۔

8 فروری 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.