Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  

پاکستان




عوام کوفوری انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،زرداری

| More

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پیپلز پارٹی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ایوان صدر میں عشائیے پر سرحد بار کونسل کے چوبیس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے زریعے کی جائیں جس میں بار کونسلز کا کردار بھی شامل ہو ۔

صدر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ میں تعیناتی کے وقت سینیارٹی کے حصول کو مد نظر رکھا جائے ۔اعلیٰ عدلیہ میں سینئر وکلاء اور خواتین کو بھی حکومتی پالیسی کے مطابق تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے جمہوریت ، قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔

صدر مملکت کا کہنا تھاکہ حکومت فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار کی اہمیت سے آگاہ ہے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وکلا کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

وفد کے سربراہ اور سرحد بار کونسل کے وائس چیئرمین احمد فاروق خٹک نے وکلاء کیلئے ہاوسنگ اسکیم اور مفت طبی سہولیات سمیت متعدد مطالبات پیش کیے ۔انہوں نے وکلاء ہاسٹل کیلئے تین کنال رقبے پر مشتمل پلاٹ اور بیس کروڑ روپے مختص کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

صدر نے وفد کو یقین دلایا کہ وکلاء کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے اور سرحد بار کونسل کو بھی دیگر صوبوں کی بار کونسلوں کے برابر درجہ دیا جائے گا۔ ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ ، بیرسٹر مسعود کوثر اور پیپلز لائر ز فورم کے دیگر وکلاء راہنماء بھی موجود تھے ۔

9 فروری, 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.