کراچی: وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر رواں ماہ کے اختتام تک استنبول میں دستخط ہوجائیں گے ۔
کراچی میں اطالوی کمپنی ای این آئی کے وفد سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی سے ستاسی کلومیٹر دور جنوب مغرب میں اطالوی کمپنی ای این آئی اور پاکستان پیٹرولیم کمپنی مشترکہ طور پر تیل وگیس کی تلاش کا کام شروع کر چکے ہیں اور سمندر میں شارک ون مشین نصب کی گئی ہے جو ساڑھے تین ہزار میٹر سے زائد سمندر کی تہہ میں کھدائی کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا کام آئندہ دو ماہ میں چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل کرلیا جائے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں جاری گیس کے بحران کو ملکی قدرتی وسائل سے پورا کیا جائے۔
9 فروری, 2010
|