ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نئی فلم”تیس مار خان“میں شوخ اور چنچل لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔
ایٹم گرل کی طرح کترینہ کیف اس کے قبل اداکار اکشے کمار کے ساتھ نمستے لندن، ویلکم، سنگھ از کنگ اور دے دنادھن میں کامیابی سے پرفامنس دے چکی ہیں۔ فلمساز شریش کندر نے فلم میں کترینہ کیف کے ایٹم گرل کے کردار کی تصدیق کردی ہے۔ فلم تیس مار خان کو ہدایت کارہ فرح خان کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔
9 فروری, 2010
|