Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  

دنیا




افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات افشاء

| More

نیویارک: امریکی ادارے نے افغان جنگ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق خفیہ دستاویزات افشاء کر دیں۔ پاکستان نے وکی لیکس کے عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ ادارے نے افغان جنگ میں نیٹو کی چھ سالہ کارروائیوں پرمشتمل نوے ہزار خفیہ دستاویزات افشاء کردی ہیں۔ ان دستاویزات میں نیٹو کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے معصوم شہریوں کی آف دی ریکارڈ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ افغان مزاحمت کاروں کے خلاف اسپیشل فورسز کے ماورائے قانون خفیہ آپریشنز کی تفصیلات بھی دستاویزات میں موجود ہیں۔

دستاویزات کے مطابق افغان سیکورٹی حکام طالبان حملوں کے آگے بے بس ہیں۔ وائٹ ہاوٴس نے دستاویزات افشاء ہونے پروکی لیکس کی مذمت کی ہے۔ دستاویزات میں پاکستان کی طالبان کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میدان جنگ سے معلومات کا افشاء ہونا غیرذمہ دارانہ عمل ہے۔ دستاویزات میں بتائی گئیں معلومات پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف پائی جانے والی افواہوں کے سوا کچھ نہیں۔

26 جولائ 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.