نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان امریکی امداد بھارت کے خلاف استعمال کررہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے واشنگٹن کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔
یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں کارگل جنگ کے گیارہ سال مکمل ہونے پر ایک تقریب میں کہی۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی امداد سے بھارت کے خلاف جنگ کی صلاحیت پیدا کررہا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی امداد کی نگرانی کرے تاکہ رقم کو دیگر مقاصد کیلئے نہ استعمال کیا جائے۔
26 جولائ 2010
|