سڈنی: آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کوانگلینڈ میں مزیدایک سیریز کھیلنے کی امید ہے۔ رکی پونٹنگ آسٹریلیاکی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے اکہترٹیسٹ میں سینتالیس فتوحات حاصل کیں لیکن انگلینڈ کیخلاف بارہ ٹیسٹ میں پونٹنگ صرف تین جیت سکے ۔ ایک صدی کے دوران دوایشیزسیریز ہارنے والے وہ واحدکپتان ہیں۔
لیڈز میں پاکستان سے بھی ہارگئے اس طرح انگلش سرزمین پر وہ کوئی سیریز نہیں جیت سکے تاہم رکی پونٹنگ کودوہزارتیرہ کی ایشیز سیریز کھیلنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کیخلاف ایشیز سیریز سے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے اورانگلینڈ میں اگلی سیریزبھی کھیلنا چاہتے ہیں لیکن اس کا انحصار ان کی کارکردگی اور فارم پر ہوگا۔ اگران کی کارکردگی اچھی رہی تو وہ دوہزارتیرہ کی سیریز کی بھی قیادت کرنا پسند کریں گے
26 جولائ 2010
|