Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  

دنیا




وکی لیکس کی دستاویزات فوجیوں کیلئے خطرہ ہیں، امریکا

| More

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وکی لیکس کی دستاویزات قومی سلامتی اور فوجیوں کیلئے خطرہ ہیں، امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، وکی لیکس کی پرانی دستاویزات پر پاکستان کے تعاون پر سوالیہ نشان نہیں لگایا جائیگا۔ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وکی لیکس کے انکشافات پریشان کن ہیں، امریکا شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

انہوں نے رپورٹس میں پاکستان پر الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پہلے سے زیادہ ہے۔ امریکا پاکستانی اداروں کے طالبان سے تعلقات سے آگاہ ہے لیکن پاکستانی عوام اور آئی ایس آئی سمیت سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

وکی لیکس کی دستایزات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ امریکا ان دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان کے تعاون پر شکوک وشبہات نہیں کرے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ طالبان کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔ خفیہ دستاویز کا منظر عام پر لانا امریکا کی قومی سلامتی، عوام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے وکی لیکس کی رپورٹس کو مجرمانہ فعل اور فوج و قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ پینٹاگون کے ترجمان کرنل ڈیو لے پان نے میڈیا کو بتایا کہ وکی لیکس کی رپورٹس کا جائزہ لینے میں کئی دن لگیں گے، فی الحال اس کے نقصانات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہوگا۔ اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ یہ دستاویزات فوجیوں اور قومی سلامتی کے لئے کتنی خطرناک ہوں گی۔

27 جولائ 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.