سرگودھا: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 34 سرگودھاکے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اعجازاحمد کاہلوں کامیاب ہوگئے ہیں۔
غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اعجاز احمد کاہلوں نے 15967 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے امیدوار تبریز گل کو14 ہزار6 سو 87 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔ اعجاز احمد کاہلوں کی کامیابی کی خبر سنتے ہی ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔ انھوں نے بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد کاہلوں نے کہا کہ انھوں نے جعلی ڈگری والوں کو شکست دی ہے۔
27 جولائ 2010
|