ٹوکیو: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنی نئی فلم سالٹ کے پریمئیر کے لئیے روس سے ٹوکیو پہنچ گئی ہیں۔
انجلینا جولی اپنے پرائیویٹ جیٹ طیارے میں اپنے چاروں بچوں کے ہمراہ ٹوکیو پہنچی ہیں جہاں وہ اپنی نئی فلم سالٹ کے پریمئیر میں شرکت کریں گی۔ٹوکیو ائیر پورٹ پر جاپانی شائقین نے اپنی پسندیدہ امریکی اداکارہ کا شاندار استقبال کیا،جنوری دوہزار نو کے بعد انجلینا کا یہ جاپان کا دوسرا دورہ ہے۔
انجلینا جولی کو فلم سالٹ کے لئیے بیس ملین امریکی ڈالر معاوضہ دیا گیا ہے ۔ فلم میں انھوں نے ایک سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔
27 جولائ 2010
|