Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  

کھیل




قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرے گی، محسن

| More

لاہور: چیف سلیکٹر محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔کراچی میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محسن حسن خان نے کہا کہ سلمان بٹ نے ذہانت سے قیادت کرتے ہوئے قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف پندرہ سال بعد کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی میچوں میں قومی ٹیم فتح کے قریب پہنچنے کے باوجود جیت سے محروم رہی لیکن لیڈز ٹیسٹ کے بعد اس نحوست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے باوجود کھلاڑیوں کو اپنی کمزوریوں پر نظر رکھنی ہوگی۔چیف سلیکٹر محسن حسن نے سابق کپتان یونس خان اور محمد یوسف کی قومی ٹیم میں واپسی کو بورڈ کا معاملہ کہہ کر سوال ٹال دیا۔

27 جولائ 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.