پبی: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وہ ڈرنے والے نہیں، دہشتگردوں کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ پبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ ان کے بیٹے کی شہادت پر جس طرح قوم نے تعزیت کا اظہار کیا اس سے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔ میاں افتخار نے کہا کہ انسان دوست ایک ہوکر انسانیت دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔ میاں افتخار نے کہا کہ حکومت نے صوفی محمد کو جب گرفتار کیا تو بھی اس کی بیٹی اوربچوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان کے گھر کی خواتین پر خود کش حملہ بزدلانہ کارروائی اور انسانیت کیخلاف ہے۔
میاں افتخار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حوصلے بلند رکھیں اور دہشتگردوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنادیں۔ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے میاں افتخار سے تعزیت کے بعد ان کے حوصلے اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی صورت نہیں روکی جائیگی۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ فاتحہ خوانی کرنے والوں پر خودکش حملہ کسی طور انسانیت نہیں۔
28 جولائ 2010
|