اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین عابد شیر علی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ڈکٹیٹ کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن وزارت تعلیم کو جوابدہ ہے، عابد شیر علی کی مرضی کے مطابق ملک کو نہیں چلایا جاسکتا۔ انھوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کے معاملے میں آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ چودہ یونیورسٹیوں کے پرو وائس چانسلرہیں، اور ایچ ای سی انھیں جوابدہ ہے۔لیکن ایچ ای سی ان کے احکامات پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔
28 جولائ 2010
|