کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی ہوکر نہیں بلکہ ٹیم کے بہتر مفاد میں کیا جس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔انگلینڈ سے براستہ دبئی وطن واپسی کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اگر ٹیسٹ کرکٹ میں عوام کی توقعات پورا نہ اتر سکیں تو علیحدہ ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی پر انہیں بہت خوشی ہے اور دعا کرتے ہیں کہ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتے۔ایک سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ رمضان کا بابرکت مہینہ گھر والوں کے ساتھ گزارنے کے بعد قومی ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔
28 جولائ 2010
|