اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے کا بلیک بکس ملنے کی تردید کردی لاشوں کی شناخت کے لئے رجسٹریشن سنٹر قائم کر دیا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسخ شدہ لاشوں کی شناخت کے لئے آبپارہ کمیونٹی سنٹر میں رجسٹریشن سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ جس میں متاثرہ خاندان کے ایک فرد کی رجسٹریشن کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی جائے گی۔
قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شناخت میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارے کا بلیک بکس ابھی نہیں ملا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے حادثہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس میں کوئی ملوث ہوا تو کارروائی کی جائے گی
29 جولائ 2010
|