Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  

پاکستان




سانحہ مارگلہ، مرنے والوں میں تین غیر ملکی بھی شامل

| More

اسلام آباد : نجی ایئر لائن ایئر بلو کا مسافر بردار طیارہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شمال میں مارگلہ پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوا۔طیارے میں ایک سو چھیالیس مسافر اور عملے کے چھ اہلکار سوار تھے ، مسافروں میں تین غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاز پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی اور ایک صومالی شہری بھی شامل ہے۔وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ طیارے کو کہوٹہ کی بجائے مری روڈ کی جانب سے اترنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس دوران چکر لگاتے ہوئے طیارہ دو ہزار چھ سو فٹ کی اونچائی تک آگیا لیکن اس کے بعد دوبارہ تین ہزار فٹ تک چلا گیا۔ اچانک اوپر اٹھنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے۔

29 جولائ 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.