نیو یارک : اقوام متحدہ نے صاف پانی اور حفظان صحت تک رسائی کو بنیادی انسانی حقوق تسلیم کیاہے ۔ پندرہ برس سے زیر بحث رہنے والی بولیویا کے جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کے حق میں ایک سو بائیس ممالک نے ووٹ دیا جبکہ امریکہ،برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اورسینتیس دیگرممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قراردادکے مسودے میں کہاگیاہے کہ صاف پانی اور حفظان صحت تک رسائی خوشگوار زندگی گذارنے کے لیے ہرانسان کابنیادی حق ہے جبکہ اس پرافسوس کا اظہار کیاگیاہے کہ اٹھاسی کروڑ چالیس لاکھ افراد صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ چھبیس لاکھ افرادکو بنیادی حفظان صحت تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔
29 جولائ 2010
|