Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  




برطانیہ اور بھارت میں دفاعی معاہدہ

| More

بنگلور: برطانیہ اور بھارت کے درمیان جنگی طیاروں کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔ برطانیہ بھارت کو ایک بلین ڈالر مالیت کے ستاون جیٹ طیارے فراہم کرے گا۔یہ معاہدہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دورہ بھارت کے دوران عمل میں آیا۔ بنگلور میں قائم بھارتی دفاعی پیداوار کے ادارے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ اور برطانوی ادارے بی اے ای کے اعلیٰ حکام کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

معاہدے کے مطابق بی اے ای بھارتی فضائیہ اور بحریہ کو ایک اعشارئیہ ایک بلین ڈالرز کے ستاون ہاک جیٹ فراہم کرے گی۔ اس سے پہلے بنگلور میں ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جب کبھی سیکورٹی کی بات ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکے گا۔

ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ بھارت سے از سر نو تعلقات ترتیب دینا چاہتے ہیں۔ نئی برطانوی حکومت دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیا معاشی ترقی کا گڑھ بنتا جارہا ہے اور اس جانب برطانیہ کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ بھارت اور برطانیہ کی بہت سی اقدار مشترک ہیں۔ کرکٹ، شاہ رخ خان اور کھانے دونوں ملکوں میں یکساں مقبول ہیں۔

29 جولائ 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.