Shanakht Pakistan

 

اردو ادب


کالم


خبریں


صفحہ اول






صفحہ اول  
پاکستان  
جنوبی ایشیا  
مسلم دنیا  
دنیا  
معیشت  
شوبز  
ٹیکنالوجی  
سائینس  
خصوصی رپورٹس  
انٹرویو  

سرورق  

کھیل




ٹیسٹ سیریز: پاکستان، انگلینڈ آج سے مدمقابل

| More

ناٹنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اس سے قبل ارسٹھ ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے انیس میں انگلینڈ اور بارہ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ چھتیس میچز بلا نتیجہ رہے۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری مرتبہ دو ہزار چھ میں چار ٹیسٹ کی سیریز کھیلی تھی جس میں متنازعہ اوول ٹیسٹ بھی شامل تھا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے بارہ رکنی ٹیم کااعلان کردیا ہے۔ ٹیم مینیجر یاور سعید کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران شعیب ملک انجرڈ ہوگئے ہیں آل راونڈر کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں یاسرحمید پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کے نوجوان کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ محمد آصف اور محمد عامر کی موجودگی میں ان کے پاس بہترین باولنگ اٹیک موجود ہے نوجوان بیٹسمین اظہر علی اور عمر امین کی کارکردگی بھی اطمینان بخش ہے۔ انگلینڈ کے ٹیم تجربہ کار ہے لیکن مجھے قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر بھی پورا بھروسہ ہے اگر تمام کھلاڑی اپنے پوٹینشل سے کھیلے تو میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیل سکتے لیکن شائقین ہمیں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور ہماری بھی یہ ہی خواہش ہے کہ ہم میچ جیت کر ان کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھریں۔

دوسری جانب انگلش ٹیم میں نوجوان فاسٹ باولر اجمل شہزاد کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے ٹم برسنین کو شامل کیا ہے۔ انگلش کپتان انڈریو اسٹراس کا کہنا ہے کہ ایشیز کی طرح پاکستان کے خلاف بھی سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔ اس وقت ہماری نظریں پاکستان کے خلاف سیریز پر مرکوز ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان ٹیم بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے اس کے خلاف سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

29 جولائ 2010






Email This Page
Your Feedback
© 2010 Friends Media . All Rights Reserved.